پی ایس ایل6:رنگا رنگ میلہ آج سے کراچی میں سجے گا

کراچی(آئی این پی )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)6کا رنگا رنگ میلہ (آج)ہفتہ سے روشنیوں کے شہر کراچی میں سجے گا،میگا ایونٹ کیلئے تمام تیاریوں کو مکمل کرلیا گیا ہے ،6ٹیمیں ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی اور 80 ملین  روپے کے حصول کیلئے مدمقابل ہوں گی،پی ایس ایل چھٹے ایڈیشن میں مجموعی طور پر 112 ملین روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی،پی ایس ایل 6 کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا،ریکارڈ تقریب میں گلوکارعاطف اسلم ،عمران خان، حمیمہ ملک اور ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا ترانہ گنگنانے والے گلوگار بھی جلوہ گر ہوں گے،تمام ٹیموں کی ایونٹ سے قبل تیاریاں مکمل ہیں اور فرنچائزز نے اپنے سکواڈزکو حتمی شکل دیدی ہے،تمام  فرنچائزز  کے غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچ چکے ہیں۔افتتاحی میچ میں دفاعی چیمئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ،افتتاحی میچ شام 8بجے شروع ہو گا،چھٹے ایڈیشن کا پہلا  مرحلہ  20 فروری سے 7 مارچ تک کراچی میں کھیلا جائے گا، پھر 2 روز کے آرام کے بعد فائنل سمیت بقیہ 14 میچز لاہورمیں کھیلے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6کا رنگا رنگ میلہ (آج)ہفتہ سے  شہر قائد کراچی میں  شروع ہو گا۔پی ایس ایل6میں مجموعی طور پر34میچز کھیلے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں 20میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی  میں کھیلے جائیں گے جبکہ کوالیفائر،2ایلمنیٹر اور فائنل سمیت 14میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔  اس ایڈیشن میں فینز کو محفوظ اور پرجوش   کرکٹ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے،جہاں 6ٹیمیں ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی اور 80 ملین  روپے کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ایونٹ میں کْل 112 ملین روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی۔پاکستان سپر لیگ سیزن 6میں کمنٹری کے لیے نامور ملکی اور غیر ملکی کمنٹیٹرز کو پینل میں شامل کیا گیا ہے ،پی سی بی کے کمنٹری پینل میں رمیز راجا، بازید خان، سائمن ڈول  ڈومینک کارک، ایلن ولکنز، ڈینی موریسن، جے پی ڈومینی، پومی امیبنگوا، ثنامیر اور عروج ممتاز شامل   ہیں،زینب عباس پریزنٹر ہوں گی، اردو کمنٹری اس سال بھی ہوگی۔ بیس فروری سے شروع ہونے والی کراچی لیگ 7مارچ تک جاری رہے گی۔ دس مارچ سے 22مارچ تک جاری رہنے والی لاہور میں جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی اور زمبابوے کے پومی ایمبینگوا بھی کمنٹری پینل جوائن کرلیں گے۔ایونٹ کی پروڈکشن بلٹزایڈورٹائزنگ ،ٹرانس گروپ اور این ای پی کے اشتراک سے کی جائے گی۔ایونٹ کی ایچ ڈی کوریج کے دوران 30سے زائد کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔چھٹے ایڈیشن کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی۔ شائقین ای ٹکٹنگ کی ویب سائٹ پر تیزی سے ٹکٹوں کی بکنگ کروا رہے ہیں اور تمام ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی ہے۔ ٹکٹوں کی قیمت 500سے5000روپے تک رکھی گئی ہے ۔آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل علیم ڈار، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف سمیت پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل7ارکان بھی لیگ میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ 7 مقامی امپائرز میں آصف یعقوب(پی سی بی امپائر آف دی ائیر 2020)، احسن رضا، فیصل خان آفریدی، عمران جاوید، راشد ریاض، شوزب رضا اور ضمیر حیدر شامل ہیں۔آئی سی سی ایلیٹ پینل آف ریفریز کے سابق رکن روشن ماہنامہ اور پی سی بی ایلیٹ پینل آف ریفریز میں شامل علی نقوی، افتخار احمد، محمد انیس اور محمد جاوید ملک ٹورنامنٹ کے 34 میچوں میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی سربراہی کریں گے۔دوسری جانب ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا،عاطف اسلم ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اپنا ڈیبیو کریں گے،گلوکارعمران خان، حمیمہ ملک اور ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا ترانہ گنگنانے والے گلوگار بھی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔روایت کے مطابق افتتاحی تقریب کے فوری بعد لیگ کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول اس میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں