لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کئی معروف اور ممتاز کھلاڑی شرکت کررہے ہیں مگر یہاں ہر ٹیم میں سے ایک ایسے منفرد کھلاڑی کا انتخاب کیا گیا ہے کہ جو اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔یہ چھ کھلاڑی لیگ کے دوران شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔کراچی کنگز کو بھی فرنچائز کرکٹ میں بابراعظم سے عمدہ بیٹنگ کی امید ہوگی۔ نوجوان کرکٹر حیدر علی کا رنز اگلنے والا بلا اپنے زور دار سٹروکس کی وجہ سے اس ایڈیشن میں بھی فینز کی توجہ کا مرکز رہے گا۔ حسن علی صحیح معنوں میں سپر لیگ کی پراڈکٹ ہیں۔ یہ پہلا سال ہوگا کہ جب آلراؤنڈر حسن علی اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہوں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈنے ان سے بہت سی توقعات وابستہ کررکھی ہیں۔ محمد رضوان کو کپتانی سونپے جانا ملتان سلطانز کی وکٹ کیپر بیٹسمین سے جڑی امیدوں کی عکاسی کرتا ہے۔ یارکر ہو، باؤنسر یا پھر گڈ لینتھ کو ٹارگٹ کرنا، شاہین شاہ آفریدی کی انگلیاں اور دماغی مضبوطی انہیں دیگر فاسٹ باؤلرز سے ممتاز کرتی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اعظم خان سپر لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پی ایس ایل،شائقین کرکٹ کی توجہ کا محور چھ کھلاڑی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







