نگر(آئی این پی)ضلع نگر کا کرکٹ گرائونڈ بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ابھی گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی گونج ختم نہ ہوئی تھی کہ گلگت کے ضلع نگر میں واقع میدان نے دنیا کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے، سوشل میڈیا پر صارفین میں بے حد مقبول ضلع نگر کا کرکٹ گرائونڈ ان دنوں برف سے ڈھکا ہوا ہے۔ضلع نگر کرکٹ گرائونڈ بلند و بالا چوٹی راکاپوشی کے دامن میں واقع ہے، جو سیاحوں کے لیے اپنے اندر بے پناہ کشش رکھتا ہے۔سابق رکن گلگت بلتستان اسمبلی جاوید حسین پرامید ہیں کہ مستقبل میں یہاں صرف پاکستانی کھلاڑی نہیں دنیائے کرکٹ کے بڑے نام بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔سوشل میڈیا پر دنیا بھر سے پذیرائی ملنے کے بعد گلگت بلتستان حکومت نے اس میدان کو سہولیات سے آراستہ کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا ہے۔
نگر کا کرکٹ گرائونڈ بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







