شاہین سپورٹس کلب ،علی سدپارہ کی بحفاظت واپسی کیلئے دعا ئیہ تقریب

سکردو(سپورٹس رپورٹر) شاہین سپورٹس کلب کا ایک اہم اجلاس زیر صدرات چیئرمین شاہین سپورٹس کلب خواجہ ناصر جان کی ہوا۔ اجلاس میں معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ  بحفاظت واپسی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین شاہین سپورٹس خواجہ ناصر جان نے کہا کہ محمد علی آکسیجن علی سدپارہ جس طرح دنیا کے بے شمار گلیشیر پہ اپنا رعب جمائے رکھا اسی طرح دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ رہا  خاص کر  فٹبال میں بلتستان کے میروڈونا کے نام سے مشہور ہیں۔ شاہین سپورٹس کلب کی طرف سے کھیلتے ہوئے بے شمار فتوحات دلائی ہے وہ جب گروانڈ میں فٹبال کھیلنے آتے تو شائقین فٹبال کی نظر محمد علی سدپارہ پہ جم جاتی۔شاہینسپورٹس کلب کے چیرمین کی حیثیت سے میری اور پورے کابینہ کی یہی دعا ہے کہ علی سدپارہ جلد ہمارے پاس آئے گا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں