بھارتی بلے باز سمریتی مندھانا نے ون ڈے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

بھارتی ویمن کرکٹر سمریتی مندھانا نے ون ڈے کرکٹ میں 28 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ بھارتی بیٹر سمریتی مندھانا نے جمعرات کو ویمنز ون ڈے کرکٹ میں ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ سمریتی مندھانا نے یہ کارنامہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے دوران جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں انجام دیا، انہوں نے میچ کے 8ویں اوور میں چھکا لگا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں 32 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں