پاکستان کی وائٹ بال سیریز کیلئے اسکواڈز کا اعلان

pak team

پاکستان کی وائٹ بال سیریز کیلئے اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا،ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 15 اور ون ڈے کیلئے 16 رکنی ا سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے.

عثمان طارق پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ا سکواڈ میں شامل ہوں گے،عبدالصمد، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم میں واپسی ہوئی ہے،فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ کی ون ڈے ا سکواڈ میں واپسی ہوئی.

سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے، ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن نواز اورمحمد نواز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل ہیں، محمد سلمان مرزا،صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اسکواڈکاحصہ ہونگے،کرکٹر محمد وسیم جونیئر اورعثمان خان بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اسکواڈمیں شامل ہیں.

ون ڈے ا سکواڈمیں شاہین شاہ آفریدی ، ابرار احمد، بابر اعظم اور فہیم اشرف شامل ہیں، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف اور حسیب اللہ بھی ون ڈے اسکواڈ کاحصہ ہونگے، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان اور محمد وسیم جونیئرون ڈے اسکواڈ کاحصہ ہیں.نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغابھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں.

پاکستان اور جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی،جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز فیصل آباد میں 4 سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی.

پاکستان اور سری لنکا ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی.سری لنکا اور زمبابوےٹی ٹوئنٹی 3 ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں