آسٹریلوی بولر ایلانا کنگ نے ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ کی سب سے بہترین بولنگ کا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔
آسٹریلیا کی لیگ اسپنر ایلانا کنگ نے ہفتے کو اندور میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران ویمنز ورلڈ کپ کی تاریخ کی بہترین بولنگ فیگرز کا ریکارڈ قائم کیا۔
انہوں نے صرف 7 اوورز میں 18 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ورلڈکپ کی تاریخ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا۔
اس سے قبل ویمنز ورلڈکپ میں بہترین بولنگ فیگرز کا ورلڈ ریکارڈ نیوزی لینڈ کی جیکی لارڈ کے پاس تھا جنہوں نے 1982 کے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف 10 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔
جنوبی افریقا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 97 رنز پر ڈھیرہوگئی تھی۔ آسٹریلیا نے ہدف 17ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا ، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور بھارت نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے ۔







