گلگت بلتستان کے تمام سرکاری محکموں میں بھرتیاں ملتوی

گلگت بلتستان کے تمام سرکاری محکموں میں نئے بھرتیوں کے لئے ٹیسٹ انٹرویوز کو غیر معینہ مدت کے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث گلگت بلتستان کے تمام سرکاری محکموں میں ہونے والی بھرتیوں کے تمام ٹیسٹ انٹرویوز کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اور یہ ہدایت نامہ فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔ واضح رہے کہ مختلف سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے اشتہارات دیئے گئے تھے اور بہت سارے محکموں تحریری امتحانات کے بعد انٹرویوز ہو رہے تھے۔ اس نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد ٹیسٹ انٹرویوز غیر معینہ مدت تک ملتوی ہو گئے ہیں 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں