سکردو(چیف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات حاجی عبد الحمید خان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اختیارات منجمد کئے جانے کے بعد بہت ریلیکس محسوس کررہا ہوں تاہم یہ حقیقت ہے کہ الیکشن کمیشن کے عمل سے بہت سارے منصوبے التوا میں پڑگئے معاملہ عدالت پہنچ گیا ہے امید ہے کہ کوئی نہ کوئی حل ضرور نکل آئے گا ڈیلی کے ٹو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو اختیارات منجمد نہیں کرنے چاہیے تھے کیونکہ اس سے عوامی مفادات دا ئوپر لگ جائیں گے منصوبے التوا میں پڑگئے ہیں اس سے بڑا نقصان اور کیا ہوسکتا ہے ؟ انہوں نے کہاکہ بہت ساری جماعتوں کی جانب سے شمولیت کیلئے دعوتیں مل رہی ہیں مگر ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ہے کہ کونسی جماعت جوائن کرنی ہے عوام جس جماعت میں جانے کا کہیں گے اس میں شمولیت اختیار کریں گے میری کوئی پسندیدہ جماعت نہیں ہے عوام کی اکثریت آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا مشورہ دے رہی ہے تاہم حلقے کے عوام سے باقاعدہ مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کروں گا کہ میں نے کسی جماعت میں جانا ہے یا آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینا ہے انہوں نے کہاکہ الیکشن کی بہت تیاری ہے پہلے سے زیادہ دبنگ طریقے سے الیکشن میں جائوں گا اور کامیابی حاصل کروں گا مجھے امید ہے کہ عوام مجھے ہی الیکشن میں کامیاب کرائیں گے دوبارہ موقع ملا تو میں عوام کی پہلے سے زیادہ خدمت کروں گا
اختیارات منجمد ہہونے کے بعد ریلیکس محسوس کر رہا ہوں، وزیر بلدیات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







