سکردو (پ ر)مجلس وحدت المسلمین روندو کے صدر مولانا محمد اسحاق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے محنت کشوں اور معدنیات سے وابستہ افراد نے فیصلہ کیا ہے کہ 27اکتوبر کو ایک تاریخی دھرنا اور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ یہ تحریک صرف معدنیات تک محدود نہیں بلکہ گلگت بلتستان کے مجموعی سیاسی، معاشی اور عوامی حقوق کے لیے ایک ہمہ گیر عوامی جدوجہد ہوگی انہوں نے کہاکہ تحریک کے بنیادی مطالبات میں منرلز ڈیپارٹمنٹ کا خاتمہ، ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا خاتمہ، گلگت بلتستان سے تمام ناجائز ٹیکسز کا خاتمہ، غیر قانونی لیز کی منسوخی اور منرلز ایکٹ 2024 کا خاتمہ شامل ہیں انہوں نے کہا کہ یہ تحریک عوام کے معاشی استحصال کے خاتمے اور خطے کے وسائل پر مقامی عوام کے حقِ ملکیت کے تحفظ کے لیے شروع کی جا رہی ہے مولانا محمد اسحاق نے مزید کہا کہ “ان شااللہ یہ تحریک صرف معدنیات نہیں بلکہ بجلی، زلزلہ متاثرین اور تمام بنیادی عوامی حقوق کے حصول کی تحریک بنے گی، جو آخرکار گلگت بلتستان کی حقیقی سیاسی و معاشی خودمختاری کی بنیاد ثابت ہوگی۔
معدنیات تیز ، ٹیکسز کیخلاف تاریخی دھرنا دیا جائے گا، ایم ڈبلو ایم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







