گلگت(پ ر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت اسحاق حسین (پی ایس پی)کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس گلگت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی گلگت، ایس ڈی پی او سٹی، ایس ڈی پی او دنیور، ایس ڈی پی او جگلوٹ، تمام ضلعی ایس ایچ اوز، انچارج ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ، او ایس آئی ضلعی آفس اور ریڈر ٹو ڈی پی او گلگت نے شرکت کی۔ڈی پی او گلگت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ امن و امان کے قیام کے لیے جاری پولیس ڈیپلائمنٹ کو برقرار رکھا جائے،اور ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز باقاعدگی سے ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کریں اور موثر نگرانی یقینی بنائیں۔ڈی پی او گلگت نے مزید ہدایت دی کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور اور بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔مجرمانِ اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے۔سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز یا نفرت پھیلانے والا مواد اپ لوڈ کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے۔ڈی پی او گلگت نے واضح کیا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔ضلعی پولیس گلگت نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن میں پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں،تاکہ معاشرے میں امن و امان کی بحالی اور پائیدار سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
گلگت ، غیر قانونی اسلحہ کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







