چلاس(پ ر) دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ آفس چلاس میں جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشا ڈیم کی زیرِ صدارت دیامر کے علمائے کرام اور عمائدین کے ساتھ مختلف امور پر ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں معاہدہ 2025 کے تسلسل میں مختلف سماجی و اقتصادی ترقیاتی امور پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر عارضی ملازمین کی مستقلی، اعتماد سازی (CBMs) اسکیموں پر عمل درآمد چلاس واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کی بہتری، اور مقامی ترقیاتی سہولیات کی فراہمی جیسے معاملات زیرِ غور آئے۔جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ واپڈا عوامی تعاون کے ذریعے علاقے میں فلاح و بہبود اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رائیکورٹ سے شتیال تک سیف سٹی پراجیکٹ کا جلد باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، جس سے مقامی کمیونٹی کو روزگار، ترقی اور سہولیات کے مزید نئے مواقع میسر آئیں گے۔مزید برآں، چلاس کے مختلف اسکولوں میں بنیادی تعلیمی ضروریات کی فراہمی اور چلاس ہسپتال میں جدید ایکسرے مشین کی تنصیب کے منصوبے پر بھی پیشرفت جاری ہے۔علمائے دیامر نے علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے جاری اقدامات کو سراہا اور منصوبے کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سوشل سیف گارڈز میجر (ر) طارق، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن رحیم شاہ اور مولانا حضرت اللہ کی سربراہی میں علمائے کرام و عمائدین کے وفد نے شرکت کی۔
ڈیم پراجیکٹ ، رائیکوٹ تا شتیال سیف سٹی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







