صوبائی وزیر برقیات مشتاق حسین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت علاقے میں بجلی لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے سابقہ حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے گلگت بلتستان میں طویل لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے بجلی پیدا کرنے کی مواقع ہونے کے باوجود توجہ نہیں دی گئی یہ بات انہوں نے دوم سم، سلترو اور تھلے پاور ہاوسز کی دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ میں خود تمام پاور ہائوس کی نگرانی کررہا ہوں تاکہ بلاتعطل عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے زیر تعمیر تمام منصوبوں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرآنے کے لئے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ بجلی بحران کا احساس ہے اس کو کم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف ملے گلگت بلتستان میں نئے پاور ہاوسز بنائیں گے آنے والے سالوں میں کئی میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وی آئی پی کلچر کا خاتمہ میری پہلی ترجیح ہے برابری کی بنیاد پر بجلی کی تقسیم کو یقینی بنائیں گے ہم دعوے نہیں عملی کام پر یقین رکھتے ہیں گلگت بلتستان کے ہر پاؤر ہاؤس کا تفصیلی دورہ کروں گا۔
لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، وزیر برقیات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







