نیوایئرپرفائرنگ، آتشبازی ،ون ویلنگ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، آئی جی گلگت بلتستان

انسپکٹر جنرل پولیس گلگت  بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمٰن خان کی ہدایات کی روشنی میں نئے سال کے آغاز پر امن عامہ،  ٹریفک کی روانی اور ہلڑ بازی کے معاملات سے نمٹنے کے لئے سخت پلان بنائی جا رہی ہے۔ آئی جی پی گلگت  بلتستان نے نئے سال کے آغاز کے دن ہونے والے ہلڑ بازی،  ہوائی فائرنگ،  آتش بازی،  ون ویلنگ اور ناچ گانے کے محافل کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔ نئے سال کے آغازکے تمام اجتماعات اور پروگرامز کی سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس دن تما م غیر ملکی افراد کی سکیورٹی اور نگرانی کی جائے گی۔ آئی جی پی ڈاکٹر مجیب الرحمٰن خان نے مذید ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے تمام شہری آئین و قانون کے مطابق قابل احترام ہیں۔ مگر غیر مہذب و غیر قانونی رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے گلگت  بلتستان کے ہر ضلعی پولیس آفیسر کو ہدایت دی ہے کہ وہ باقائدہ سکیورٹی پلان برائے نیا سال تیار کریں اور اس پر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی کو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام سرکاری املاک اور حساس جگہوں میں مناسب حفاظتی انتظامات کئے جائیں اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر ضروری انتظامات کئے جائیں۔ اے آئی جی آپریشنز نے اس سلسلے میں تمام رینجزز کے ڈی آئی جیز،  تمام اضلاع کے ایس ایس پیز،  سپیشل برانچ،  سی ٹی ڈی اور دیگر متعلقہ اداروں اور سیکشنوں کو حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں