صوبائی وزیر برقیات مشتاق حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں آئندہ سال سے بجلی بحران میں کمی آئے گی زیر تعمیر پاور ہاوسز کو بروقت مکمل کرنے کے لئے احکامات جاری کئے ہیں ساتھ ہی میں خود انکی نگرانی کر رہا ہوں تاکہ منصوبے بروقت مکمل ہو سکیں ان منصوبوں کی مکمل ہونے کے بعد گلگت بلتستان میں بجلی لوڈ شیڈنگ میں کمی آئے گی انہوں نے یہ بات کریس میں زیر تعمیر 500 کلو واٹ پاور ہاوس کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا دورے کے موقع پر ایس ای کریم خان، ایکسین ریاض حسین سمیت محکمے کے زمہ داران بھی ہمراہ تھے مشتاق حسین نے کہا کہ معیاری کام کے ساتھ کام کے رفتار کا تیز کریں ایس ای کریم خان اور ایکسین ریاض حسین نے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے متعلقہ ٹھیکدار اور محکمے کے زمہ داران کو پروجیکٹ ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔محکمے کے زمہ داران نے بھی جنوری کے آخر تک کام مکمل کر کے بجلی فراہمی کی یقین دھانی کرائی ہے۔
منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں،لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی، مشتاق حسین
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







