بلتستان یونیورسٹی میں غیر قانونی تقرریوں کے خلاف سکردو میں ہڑتال، احتجاجی مظاہرہ

بلتستان یونیورسٹی میں غیر قانونی تقرریوں اور مشکوک سلیکشن بورڈ کے قیام کے خلاف سکردو میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور منگل کے روزسکردو میں جزوی ہڑتال بھی رہی حسینی چوک پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سید باقر حسین الحسینی سول سوسائٹی بلتستان کے رہنما نجف علی وزیراخلاق حسین اور دیگر نے کہاہیکہ بلتستان یونیورسٹی کو تباہ کیاجارہاہے تباہی کے اصل ذمہ دار وی سی اور رجسٹرار ہیں یونیورسٹی انتظامیہ میرٹ پامال کررہی ہے پسند ناپسند کی بنیاد ہونے والی تقرریوں نیاہم درسگاہ کی ساکھ بری طرح مجروح کرکے رکھ دیاہے بااثر افراد کو اہم پوسٹوں پر تعینات کیاجارہاہے ہم میرٹ پر تقرریاں چاہتے ہیں وی سی اور رجسٹرار بڑے ہوشیار ہیں وہ ہوشیاری اور چالاکی سے بلتستان کی نوزائیدہ یونیورسٹی کو تباہ کررہے ہیں ہم اب خاموش نہیں رہیں گے فوری طور پر یونیورسٹی انتظامیہ کو تبدیل نہ کیاگیاتو دھرنا دیں گے پورے بلتستان کو جام کردیں گے ہمارے اہل افراد کو نظر انداز کرکے وی سی اور رجسٹرار کے چہیتوں کو بھرتی کیا جارہاہے ہمیں یونیورسٹی کے مستقبل سے غرض ہے نااہل افرادکو بھرتی کرکے یونیورسٹی کو تباہ کرنے نہیں دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں