گوپس(معراج علی شاہ)ہوم سیکر ٹری گلگت بلتستان نے تالی داس میں جاری سپل وے کھولنے کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غذر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوپس یاسین، اسسٹنٹ کمشنر گوپس پھنڈر اور اے ڈی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بھی موجود تھے سیکر ٹری ہوم نے موقع پر موجود متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ جھیل کے پانی کے محفوظ اور کنٹرولڈ اخراج کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات فوری طور پر مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے جاری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی رفتار کو سراہا۔اس وقت پانچ ایکسکیویٹر مشینیں سپل وے کی توسیع اور کھدائی کے کام میں مصروف ہیں، اور کام تیزی سے جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے پہلے حفاظتی اقدامات مکمل کیے جا سکیں۔ضلعی انتظامیہ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اشتراک سے جاری اس کام کو مقامی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے، اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند روز میں جھیل کا پانی محفوظ راستے سے خارج ہونے لگے گا۔
قالی داس جھیل سے پانی کے اخراج کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







