روڈ بندش،گوپس یاسین میں اشیاء خوردونوش عوام کی قوت خرید سے باہر

غذر (شکیل احمد)بین الصوبائی شاہراہ گلگت شندور روڈ تالی داس کے مقام پر کھولنے میں مزید دو دن لگ سکتے ہیں۔ جھیل کے بند تک ایکسویٹر کو پہنچنے میں ایک عاد دن لگ سکتے ہیں۔ چار ایکسویٹر مشینیں سپل وے کو جتنا کھولنا تھا کھول چکے ہیں۔ جھیل سے پانی کا اخراج بند کو کھولنے سے ہوگا۔ بند کو کھولنے سے جھیل کی سطح 10نسے 12 فٹ تک کم ہوگی۔ جس سے پانی میں ڈوبی ہوئی گلگت شندور روڈ اور پل واگزار ہوں گے۔ گلگت شندور روڈ کی بندش کی وجہ سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ گوپس یاسین میں مہنگائی عروج پر ہے۔ اشیا خوردنی پیٹرول، گیس سلنڈر سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہو چکا ہے۔ اہلیان گوپس یاسین نے حکومت سے بند روڈ کو جلد از جلد کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں