بھارت دہشتگردوں کے سہارے پاکستان کو کمزور کرنے میں ملوث، گورنر

گلگت (پ ر) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 19 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ میں اس بہادری بھرے آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل جنید، میجر طیب اور 9 جوانوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے، دہشتگردوں کا گھیرا تنگ ہو چکا ہے اور بھارت دہشتگردوں کے سہارے پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے کوشاں ہیں ، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگروں کا قلع قمع کرکے ملکی سالمیت پر کوئی آنچ آنے نہیں دیں گی۔انہوں نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیاں قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے افسران اور جوانوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سید مہدی شاہ نے کہا کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے قوم، حکومت اور افواجِ پاکستان متحد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں