مانئز اینڈ منرل کمیٹی اجلاس، 70سے زائد لائسنس جاری کرنے کی منظوری

گلگت (نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز احمد خان کی زیر صدارت مائنز کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوا، جس میں آن لائن منرل پورٹل کے ذریعے جمع کرائی گئی مختلف درخواستوں پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران کمیٹی نے متعدد کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا اور 70سے زائد درخواستوں کو ایکسپلوریشن لائسنس کے اجرا کے لیے سفارش کی، جو کہ گلگت بلتستان مائننگ کنسیشن رولز کے تحت عمل میں لائی جائیں گی۔محکمہ معدنیات و معدنی وسائل باقاعدگی سے مائنز کمیٹی کے اجلاس منعقد کر رہا ہے تاکہ منرل پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والی درخواستوں پر بروقت کارروائی اور فیصلہ یقینی بنایا جا سکے۔ یہ اقدام محکمہ کے شفافیت، تیز رفتار عمل اور ذمہ دارانہ معدنی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ڈائریکٹوریٹ معدنیات گلگت بلتستان میں معدنی وسائل کے فروغ، سرمایہ کاری کے فروغ، اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ایک منصفانہ اور شفاف ڈیجیٹل نظام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں