محکمہ برقیات کے رضاکاروں کو نظر انداز کیا گیا تو احتجاجی دھرنا ہوگا، ابراہیم ثنائی

سابق وزیرتعلیم ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ محکمہ برقیات کی مشتہراسامیوں میں کئی سال سے رضاکارڈیوٹی دینے والے اور لینڈڈونرزکاحق ہے ہم حق داروں کے ساتھ ہیں کہیں بھی حق تلفی ہوئی تو برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تھلے فیزون،ٹو،تھری پاورہائوسز میں متعددلوگ کئی سال سے ڈیوٹی دے رہے ہیں جنہیں محکمے کی طرف سے کوئی مالی امدادحاصل نہیں۔غریب افرادصرف اس امید سے دن رات ڈیوٹی دے رہے ہیں کہ انہیں مستقل کیاجائے گا اب خالی اسامیوں میںرضاکاروں اورلینڈڈونرزکونظراندازکیاگیا تو یہ ظلم ہوگا سب سے پہلے رضاکاروں اورزمین دینے والوں کاحق ہے انہوں نے کہا کہ ہمارایہ مطالبہ ہرگزنہیں کہ ہمارے بندوں کوایڈجسٹ کیاجائے ہم یہ چاہتے ہیں کہ حق داروں کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم اسامیوں کی ایڈجسٹمنٹ تک کڑی نگرانی کریں گے اگررضاکاروں سے ہٹ کرکسی ایک بندے کوبھی لیاگیاتو عوام کوسڑکوں پرلائیں گے اورتمام پاورہائوسز پردھرنادے کر بجلی کی سپلائی منقطع کی جائے گی۔انہوں نے وزیراعلیٰ،چیف سیکرٹری،سیکرٹر برقیات،ایکسیئن پاورگانچھے ودیگر سے اپیل کی ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ہے حق داروں کوانصاف دیناہوگا۔انہوںنے کہا کہ تمام محکموں میں سب سے پہلے رضاکاروں کوہی ترجیح دی جائے ۔حق تلفی سے مسائل میں اضافہ ہوگا تمام اداروں سے مطالبہ ہے کہ حق داروں پررحم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں