گلگت بلتستان میں آئی ٹی پارک سے بہت سی امیدیں ہیں، عاصم سلیم باجوہ

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق  کہا ہے کہ آئی ٹی پارکس کے ذریعے بہترین پروفیشنلز سی پیک کیلئے نہایت کار آمد ہوسکتے ہیں ، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکشن میں انقلابی اقدامات بھی معیشت کا گیم چینجر بنیں  گے  چیئرمین سی پیک اتھارٹی  کہا  ہمارا اصولی مؤقف ہے کہ سی پیک پراجیکٹس متعلقہ وزارت کے ذریعے ہی ہوں،  گلگت بلتستان میں آئی ٹی پارک سے بہت سی امیدیں ہیں، اس طرز پر مزید پارکس کے قیام میں مدد کریں گے۔ بدھ کو  وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصلم سلیم باجوہ  نے  ملاقات کی  اس موقع پر  وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا  سی پیک کے تمام متعلقہ پراجیکٹس میں وزارت آئی ٹی کا بھرپور تعاون رہے گا،  پاکستان کی تعمیر،ترقی اور خوشحالی  کیلئے اٹھائے گئے ہر قدم کو مضبوط کرنا ہوگا،  آئی ٹی پارکس کے ذریعے بہترین پروفیشنلز سی پیک کیلئے نہایت کار آمد ہوسکتے ہیں،  تیزی سے ترقی کرتی آئی ٹی انڈسٹری میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا  جس طرح سی پیک ایک گیم چینجر ہے، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکشن میں انقلابی اقدامات بھی معیشت کا گیم چینجر بنیں گی ،سی پیک کی طرح آئی ٹی انڈسٹریز بھی روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصلم سلیم باجوہ   نے کہا  ہمارا اصولی مؤقف ہے کہ سی پیک پراجیکٹس متعلقہ وزارت کے ذریعے ہی ہوں،  گلگت بلتستان میں آئی ٹی پارک سے بہت سی امیدیں ہیں اس طرز پر مزید پارکس کے قیام میں مدد کریں گے،چاہتے ہیں کہ سی پیک کے مختلف پراجیکٹس میں وزارت آئی ٹی کاکردار نمایاں ہو،متعدد چائینیز کمپنیاں آئی ٹی اور فائبر آپٹکس کے منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ملاقات میں سیکریٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی نے چیئرمین سی پیک  اتھارٹی کو مختلف آئی ٹی پراجیکٹس سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں