خپلو شہر میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہسپتال چوک ٹائر جلا کرٹریفک کے لئے بندکردیا۔ مظاہرین نے محکمہ برقیات کے خلاف شدید نعرہ بازی کی کئی انتظامیہ کی جانب سے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی گھنٹہ گزرنے کے بعد بھی کوئی بھی ذمہ دار نہیں آیا جس پر مظاہرین مشتعل ہو گئے مظاہرین نے کہا کہ محکمہ برقیات خپلو بالا میں جان بوجھ کر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں جس کے بعد مجبوراً احتجاج کیا ہے مظاہرین نے بتایا کہ کئی گھنٹہ گزرنے کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی نہیں آیا ہماری بات سننے کے لئے کوئی تیار نہیں ہے ۔اب لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لئے اقدامات نہ اٹھائے تودھرنادیں گے۔
خپلو،لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سڑکوںپرنکل آئے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







