ہنزہ،صوبائی وزیرکرنل(ر)عبیداللہ کاسول ہسپتال علی آبادکادورہ

صوبائی وزیرکرنل(ر) عبیداللہ بیگ نے کہا ہے کہ صحت کے معاملے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ہسپتال میں موجود ادویات مریضوں کوفراہم کی جائیں۔صوبائی وزیر نے سول ہسپتال علی آباد کادورہ کیا۔ انہوں نے سول ہسپتال علی آباد مختلف شعبہ جات کا معائینہ کے دوران لیبارٹری وارڈ فارمیسی ڈینٹل میں صفائی کا نظام ،لیبارٹری کٹ کی عدم موجودگی اور دیگر سامان کی کمی پربراہمی کا اظہارکرتے ہوئے ڈی ایچ او ہنزہ سے کہا کہ سول ہسپتال علی آبادمیں نہ صرف ہنزہ بلکہ ضلع نگر کے بیشتر مریض کے علاوہ مکی و غیر ملکی سیاح بھی طبی معائینے کے لئے ہسپتال کا رخ کرتے ہیں ہسپتال میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے  انہوں نے کہا کہ دیگر علاقوں میں کام کرنے والے چالیس سے زائد ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف کو واپس لانے کے لئے منسٹر ہیلتھ اور وزیر اعلی سے بھی بات کی جائیگی میرے خیال میں اس وقت سول ہسپتال جو کہ ہنزہ اور نگر کا واحد طبی مرکز ہے جس طرح عوام کے لئے طبی سہولیات ملنی چاہئیں وہ نظر نہیں آرہا دوران معائینہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایات دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہسپتال میں کوئی مریض خوشی سے نہیں آتا. بیماری یہاں لاتی ہے مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات دی جائیں۔ مریضوں کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے ہسپتال کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا تاکہ مریضوں کو گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات میسر آسکے.اس موقع پر ڈی سی ہنزہ فیاض احمد موجود بھی تھے۔سینئر وزیر نے اس موقع پر سول ہسپتال میں انے والے مریضوں کے مسائل بھی سنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں