چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز نے گلگت بلتستان ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کا دورہ کیا، اس موقع پر وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینچ کی بنیادی درسگاہ بار ہے اسی بنیاد پر انکا رشتہ مضبوط ہے عوام کو گھر کی دہلیز پر عدل وانصاف کی فراہمی میں بار اور بینچ کا یکساں کردار ہے گلگت بلتستان میں وکلاء کو درپیش مسائل کاحل ہماری اولین ترجیح ہے چیف سیکرٹری کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں کہ بار کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ نگراں وزیر اعلی نے گلگت بلتستان سروس ٹربیونل میں چیئرمین اور ممبران کی تقرری کے لئے جو نام تجویز کیا تھا اس میں کسی وکیل کا نام شامل نہیں تھا ان اسامیوں میں تقرریاں وکلاء کو شامل کر کے عمل میں لانے کے لئے چیف کورٹ نے تفصیلی فیصلہ دیدیا ہے گلگت بلتستان بنکنگ کورٹ کے لئے ایماندار اور قابل جج کا نام تجویز کردیا ہے جلد تقرری ہوگی ہماری پوری کوشش ہے کہ گلگت بلتستان چیف کورٹ سمیت دیگر عدالتوں میں ججز کی خالی اسامیوں پر میرٹ کی بنیاد پر تقرریاں عمل میں لائی جائیں تاکہ عوام کو گھر کی دہلیز میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے چیف جسٹس چیف کورٹ نے ہائی کورٹ بار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سمیت خواتین وکلاء کے دفتر کا دورہ کیا ہنگامی بنیادوں پر مسائل کے حل کی یقین دہانی سمیت رجسٹرار چیف کورٹ غلام عباس چوپا کو ہدایات بھی جاری کی، اس موقع پر صدر سپریم اپیلٹ کورٹ بار ایڈوکیٹ شوکت علی ،جاوید احمد ، سابق صدر ہائی کورٹ بار ایڈووکیٹ اسداللہ صدر ہائی کورٹ بار ایڈووکیٹ محمد سلیم صدر ڈسٹرکٹ بار ایڈووکیٹ راشد عمر نے چیف جسٹس کا بار آمد اور وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے احکامات دینے پر شکریہ ادا کیا۔
پوری کوشش ہے ججز کی تقرریاں میرٹ پر کی جائیں، چیف جسٹس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







