سکردو(محمد اسحاق جلال) وزیربلدیات حاجی عبدالحمید نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات فروری یا مارچ 2021 میں کرائے جائیں گے اس سلسلے میں کام ہورہاہے ہماری پوری کوشش ہے کہ فروری میں ہی الیکشن کروائے جائیں موسمی حالات نے اجازت نہ دی تو مارچ میں بلدیاتی انتخابات کروادیئے جائیں گے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات جتنی تاخیر سے ہونگے عوام کا نقصان ہے اس لئے ہماری کوشش ہے کہ اس عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے نیک نیت ہوتو فروری اور مارچ میں بلدیاتی انتخابات کرانا کوئی مشکل کام نہیں ہے بلدیاتی انتخابات جلد سے جلد کراکر اختیارات نچلی سطح پر عوام کے منتخب نمائندوں کے حوالے کرنے کے خواہاں ہیں عوام کی بھی خواہش ہے کہ بلدیاتی انتخابات فوری کروائے جائیں۔بلدیاتی انتخابات پچھلے دس سال سے نہیں ہورہے ہیں جس کی وجہ سے عوامی حقوق متاثرہورہے ہیں ہماری حکومت عوام کے مفادات کو محفوظ بنانا چاہتی ہے ہم بلدیاتی انتخابات فروری یا مارچ میں کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں ہوم ورک مکمل کیا جارہاہے چند روز میں اس بابت بڑی خبر آئے گی
گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات فروری یا مارچ 2021 میں کرائے جائیں ،وزیربلدیات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







