گندم کوٹے میں کٹوتی قابل قبول نہیں، شہزاد آغا

تحریر:ایس ایم مرموی

سکردو :رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا نے کہا ہے کہ گندم سبسڈی ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ ہے اس تحفے کو عوام سے چھیننے کی مختلف ادوار میں کوششیں کی گئیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یادگار چوک سکردو میں گندم کے کوٹے میں کمی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ گندم کی سبسڈی ذوالفقار علی بھٹو شہید کا تحفہ ہے مختلف ادوار میں اس سبسڈی میں کٹوتی کی گئی۔ تحریک انصاف کی حکومت نے اس بار جو کٹوتی کی ہے وہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ اور ہم گندم کی کٹوتی اور بلیک مارکیٹنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس اہم ترین مسئلے پر محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام سے بات کریں گے اور ایوان میں بھی اس مسئلے پر آواز بلند کریں گے۔ شہزاد آغا کی یقین دہانی پر دھرنا موخر کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں