حلقہ نمبر 2 میں مبینہ دھاندلی:جوڈیشل کمیشن قائم نہ کرنے کی صورت میں گلگت بلتستان سطح پر لاک ڈاون کیا جائے گا،پیپلزپارٹی

گلگت(سٹاف رپورٹر )گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر جمیل احمد رکن اسمبلی و صوبائی سیکرٹری انفارمیشن سعدیہ دانش پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ گلگت کے صدر اقبال رسول سیکرٹری جنرل حسین علی رانا سینئر رہنما پیپلزپارٹی سلطان گولڈن عمران ایڈووکیٹ ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے گلگت حلقہ نمبر 2 میں ہونیوالی مبینہ دھاندلی پر وزیر اعلی گلگت بلتستان کو کمیشن قائم کرنے کے حوالے سے دی گئی درخواست پر پر غور و خوض ہوا اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے آمدہ اسمبلی سیشن سے پہلے جوڈیشل کمیشن قائم نہ کرنے کی صورت میں گلگت بلتستان سطح پر لاک ڈاون کیا جائے گا، اجلاس کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر و اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ اور پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر جمیل احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 نومبر کو ہونے والے جنرل الیکشن میں عوام نے ووٹ پیپلزپارٹی کو دیا عوامی مینڈیٹ کو چوری کرکے گنتی میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو جتوایا گیا جس کے واضح ثبوت موجود ہیں اور گلگت حلقہ 2 میں ہونے والی بدترین دھاندلی منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے عوامی مینڈیٹ چوری کرنے پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو جوڈیشل کمیشن قائم کرنیکی درخواست جمع کرا دیا ہے اور وزیراعلیٰ نے جوڈیشل کمیشن قائم کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے صرف وقت گزاری کرکے ٹرخانے کی کوشش کی گئی تو بھر پور مزاحمت کریں گے اور پورے گلگت بلتستان میں لاک ڈائون پر مجبور ہونگے ہم نہیں چاہتے کہ علاقے میں افراتفری ہو جوڈیشل کمیشن ہمارا حق ہے عوام نے ووٹ پیپلزپارٹی کو دیا ہے لیکن ووٹ چوروں نے عوامی مینڈیٹ چوری کرکے حکومت بنا لی ہے اگر کوئی ووٹ چوری کرکے حکومت کرے گا تو پیپلزپارٹی کے جیالے سینہ تان کر سامنے آئیں گے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اسمبلی کے آمدہ اسمبلی سیشن سے پہلے جوڈیشل کمیشن قائم کرکے تحفظات دور کریں ورنہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان سطح پر نہ ختم ہونے والا احتجاج اور لاک ڈائون کرنے پر مجبور ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں