الیکشن کمیشن کے پاس حکومتی اختیارات منجمد کرنے کا اختیار نہیں،وزیر قانون

سکردو (محمد اسحاق جلال) صوبائی وزیر قانون غلام محمد نے کہا ہے کہ کس قانون میں لکھا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس صوبائی حکومت کے اختیارات منجمد کرنے کا اختیار ہے چیف الیکشن کمشنر صوبائی حکومت کے اختیارات منجمد کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتے صوبائی حکومت آخری منٹ تک اختیارات استعمال کرے گی صوبائی حکومت کے اختیارات منجمد کرنے کا عمل غیر قانونی ہوگا سیلف گورننس آرڈر کے تحت صوبائی حکومت کو آخری وقت تک اختیارات استعمال کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے پاس صرف الیکشن کرانے کا مینڈیٹ ہے اس سے آگے الیکشن کمیشن کے پاس اور کوئی اختیار نہیں ہے صوبائی حکومت اور اسمبلی 26 نومبر کی رات بارہ بجے تک قانون اور آئین کے تحت پوری آب و تاب کے ساتھ کام جاری رکھے گی اختیارات منجمند کرنے کی باتیں مضحکہ خیز ہیں اگر ایسا کوئی فعل انجام دیا گیا تو غیر قانونی تصور ہوگا الیکشن کمیشن دائرہ اختیار سے باہر کام نہیں کرسکتا الیکشن کمیشن کے پاس نگران حکومت کے معاملات دیکھنے کے اختیارات بھی ہونگے تاہم منتخب حکومت کے اختیارات منجمد کرنے کا اس کے پاس قانوناً کوئی جواز اور اختیار نہیں ہے ہمیں عوام نے پانچ سال کیلئے منتخب کیا ہے پانچ سال کی مدت پوری کرکے رخصت ہونگے انہوں نے کہاکہ نگراں حکومت کے قیام کا مینڈیٹ وفاقی حکومت کے پاس ہے وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر میں نگراں حکومت کے قیام کیلئے مشاورت ضرور ہوگی البتہ نگران وزیراعلیٰ کا تقرر وفاق نے کرنا ہے یہ وفاقی حکومت کا سبجیکٹ ہے وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر میں نگراں حکومت کے قیام کیلئے مشاورت نومبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگی مشاورت کے بعد نگران وزیراعلیٰ کیلئے نام وفاق کو بھیجا جائے گا جہاں سے وزیراعلیٰ کی تقرری عمل میں لائی جائے گی ابھی کیا جلدی ہے ابھی بہت کام باقی ہیں نومبر کے دوسرے ہفتے میں وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر ملکر کچھ نام نگراں وزیراعلیٰ کیلئے فائنل کریں گے وفاقی حکومت انہی ناموں میں سے ایک کو وزیراعلیٰ مقرر کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں