شگر (نمائندہ خصوصی )ہورچوس میں پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک بڑی سیاسی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں معروف سماجی شخصیت حاجی غلام نبی نے اپنے پورے خاندان سمیت پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس اہم موقع پر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر رہنما عمران ندیم، یونین کونسل الچوڑی کے صدر خوشدل خان اور ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت حاجی غلام مہدی بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران حاجی غلام نبی نے پیپلز پارٹی کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی خدمت، جمہوریت اور ترقی کے سفر میں پارٹی کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کے پیغام کو گاوں گاوں اور گھر گھر تک موثر انداز میں پہنچائیں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمرانندیم نے حاجی غلام نبی اور ان کے خاندان کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی شمولیت سے علاقے میں پارٹی مزید فعال اور مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے جو ہمیشہ عوامی مفادات کو ترجیح دیتی ہے۔خوشدل خان اور حاجی غلام مہدی نے بھی نئے شامل ہونے والے خاندان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت علاقے میں مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔حاجی غلام نبی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کو مقامی سیاسی حلقوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو آئندہ انتخابات اور علاقائی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
ہورچوس شگر سے سینکڑوں لوگ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







