گلگت (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیرِ صحت راجہ اعظم خان آمن کا پیغام لے کر امیر اہلِ سنت والجماعت گلگت بلتستان قاضی نثار احمد کے گھر پہنچے قاضی نثار کو گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نے شگر کے عوام کی جانب سے امن و بھائی چارے کا پیغام بھی پہنچایا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور قاضی نثار احمد پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور تمام مکاتبِ فکر کو مل کر امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے گلگت بلتستان امن کا گلدستہ ہے ہم سب نے مل کر اس کو محفوظ رکھنا ہے قاضی نثار احمد نے صوبائی وزیر صحت کا شکریہ ادا کیا۔
راجہ اعظم کی قاضی نثار کے گھر آمد، خیریت دریافت کی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







