طلبہ زندگی میں اعلیٰ جذبہ اور عمدگی کا وژن رکھیں، وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی

گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہا ہے کہ تعلیم علم، حکمت اور رویوں کے ذریعے معاشروں کو بدلنے کا ایک ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول گلگت کی میرٹ سائیٹین تقریب میں بطور مہمان خصوصی کیا۔اس تقریب میں بریگیڈیئر (ر) خوش محمدجنرل منیجر آغا خان ایجوکیشن سروسز پاکستان ،جنرل منیجر گلگت بلتستان اور چترال سمیت دیگر زمہ داران بھی شریک تھے۔ جنرل منیجر اے کے ای ایس پی نے اپنے استقبالیہ خطاب میں سابق اور موجودہ ہز ہائینس کے وژن کے تحت تعلیمی خدمات پر ایک رپورٹ شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ 60% سے زیادہ طلباء کو مالی امداد مل رہی ہے۔ بعد ازاں وائس چانسلر جامعہ قراقرم نے پوزیشن ہولڈ طلباء میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔ وائس چانسلر جامعہ قراقرم نے اپنی اختتامی تقریر میں طلباء اور ان کے والدین کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دی۔ انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ زندگی میں اعلیٰ جذبہ اور عمدگی کا وژن رکھیں۔اپنے آپ اور اللہ پر بھروسہ رکھیں اور زندگی میں مثبت اور پر امید رہیں۔ انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے والدین کا احترام کریں جنہوں نے ان کی ترقی کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ آخر میں جنرل منیجر AKESP گلگت بلتستان اینڈ چترال اور جنرل منیجر امتیاز مومن نے وائس چانسلر کو AKESP کی شیلڈ پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں