گلگت بلتستان میں فارم 47 نہیں چلنے دیں گے، کاظم میثم

سکردو(چیف رپورٹر)مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات و اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے کہاہے کہ گلگت بلتستان بھر سے الیکٹیبلز کی بڑی کھیپ آغا علی رضوی سے رابطے کررہی ہے مگر ہم اصولوں نظریات اور اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ہمارے سامنے اقتدار کی کوئی اہمیت نہیں ہے ہم اقدار کی بات کرتے ہیں تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ابھی سے الیکشن کے بارے میں مختلف باتیں کی جارہی ہیں کوئی کہتا ہے کہ فلاں جماعت کو لایا جائے گا کوئی کہتا ہے کہ فلاں کو آگے کیا جائے گا ہم آج اعلان کرتے ہیں کہ یہاں فارم 47 نہیں چلے گا یہاں اس کی حکومت بنے گی جس کو عوام ووٹ دیں گے عوام کی مرضی و منشا کے خلاف یہاں کوئی فیصلہ نہیں ہوگا کسی نے سیاسی انجینئرنگ کی کوشش کی تو اس کے نام اور تصویر کے ساتھ انتخابی پوسٹرز چھپوائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں