چیف کورٹ ، دیوانی و فوجداری کے مزید 41مقدمات نمٹا دیئے گئے

گلگت(پ ر )گلگت بلتستان چیف کورٹ نے انصاف کی فراہمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے گلگت اور سکردو رجسٹری میں دیوانی و فوجداری نوعیت کے مجموعی 41 مقدمات کے فیصلے سناتے ہوئے انہیں نمٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں جسٹس راجہ شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے سکردو رجسٹری میں سماعت کے دوران 11 مقدمات پر فیصلے سنائے، جب کہ چیف جسٹس علی بیگ نے سنگل بینچ میں 1 مقدمے کا فیصلہ صادر کیا اور جسٹس راجہ شکیل احمد نے سنگل بینچ میں فیصلے دئیے اسی طرح گلگت رجسٹری میں جسٹس ملک عنایت الرحمن نے سنگل بینچ میں 4 مقدمات نمٹائے، جب کہ جسٹس جوہر علی خان کی سربراہی میں جسٹس مشتاق محمد پر مشتمل ڈویژن بینچ نے 10 مقدمات پر فیصلے صادر کیے۔عدالتی ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان چیف کورٹ عوام کو گھر کی دہلیز پر سستا، فوری اور شفاف انصاف فراہم کرنے کے عزم پر گامزن ہے۔ عدالت عالیہ کے ججز مختلف اضلاع میں باقاعدہ طور پر رجسٹری عوامی سہولت اور مقدمات کے جلد از جلد فیصلے کو یقینی بنا رہے ہیں۔چیف کورٹ کی جانب سے مقدمات کے بروقت فیصلے نہ صرف عدالتی کارکردگی میں بہتری کا مظہر ہیں بلکہ یہ عوامی اعتماد کی بحالی اور قانون کی بالادستی کے قیام کی عملی مثال بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں