جامعہ بلتستان میں بجلی کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کرینگے، چیف انجنیئر حامد حسین

سکردو (پ ر)چیف انجینئر حامد حسین اور ڈی آئی جی طفیل احمد نے یونیورسٹی آف بلتستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں یونیورسٹی میں بجلی کے مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔چیف انجینئر حامد حسین نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر تمام ممکنہ طریقوں سے بجلی کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر میر عالم اور پروجیکٹ ڈائریکٹر زاکر حسین ذاکر بھی موجود تھے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر نے چیف انجینئر کو موجودہ صورتحال اور یونیورسٹی کی توانائی سے متعلق ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا۔میٹنگ میں گرین انرجی، سولر انرجی، اور فیول کنزمپشن کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف انجینئر نے وعدہ کیا کہ فیول کنزمپشن میں کمی اور سولر بیک اپ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین نے چیف انجینئر کا شکریہ ادا کیا کہ وہ یونیورسٹی تشریف لائے اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے مثبت یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں