گوپس (معراج علی شاہ )ضلع گوپس یاسین میں امن و امان سیلاب متاثرین کی بحالی اور دیگر اہم امور پر اجلاس.ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گوپس یاسین شیرافضل کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے انتظامی و پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی گوپس یاسین برکت اللہ، اسسٹنٹ کمشنر گوپس پھنڈر عرفان علی، اسسٹنٹ کمشنر یاسین عاطف اللہ، تحصیلدار صاحبان اور ایس ایچ اوز شریک ہوئے۔ اجلاس میں ضلع کے مجموعی امن و امان، حالیہ سیلاب متاثرین کی بحالی، مارکیٹ پرائس کنٹرول، تالی داس سپل وے پر جاری کام، غذر شندور روڈ کے حصول اراضی سے متعلق معاوضہ جات کی جلد ادائیگی، تجاوزات کے خاتمے، ممنوعہ اور سیلابی علاقوں میں تعمیرات کی روک تھام، موسم سرما میں بجلی کی منصفانہ تقسیم، بالائی و برف پوش علاقوں میں سول سپلائی کی فراہمی سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شیرافضل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ایمانداری سے سرانجام دیں۔ عوامی فلاح و بہبود ہمارا اولین مقصد ہے اور ہمیں حل طلب مسائل پر سنجیدگی سے توجہ مرکوز رکھنی ہوگی۔ اجلاس کے اختتام پر تمام شرکا نے اپنے اپنے دائرہ کار میں درپیش مسائل کے حل کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر گوپس یاسین
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







