بلتستان یونیورسٹی میں میڈیکل کیمپ طلبا و طالبات، اساتذہ کا معائنہ

سکردو (پ ر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ سکردو اور بلتستان یونیورسٹی کے باہمی اِشتراک سے ہفتہ کھیل 2025 کے دوران یونیورسٹی آف بلتستان میں ایک میڈیکل کیمپ کا اِنعقاد کیا گیا۔ کیمپ کے روح رواں نثار حسین تھے جبکہ ان کے معاونین میں مہرین ، عصمت اور بلتستان یونیورسٹی سے فدا حسین تھے۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سکردو ڈاکٹر کرامت رضا کی طرف سے بھی خصوصی معاونت فراہم کی گئی۔ موصوف کی طرف سے دی گئی ہدایات کی روشنی میں کیمپ کے ذمہ داران نے احسن طریقے سے اپنے فرائض انجام دیئے۔ کیمپ میں بڑی تعدادمیں طلبا ء و طالبات کو فری ادویات دی گئیں جبکہ بعض اساتذہ کرام کا چیک اپ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر کیمپ کے ذمہ داران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس ویک کسی بھی یونیورسٹی کیلئے نہایت اہم سرگرمی تصور کی جاتی ہے۔ طبی دنیا سے وابستہ ماہرین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اِس قسم کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر تعاون کریں اور صحت مندانہ امورکی تشہیرکریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں