قوم نصرت بھٹو کی خدمات کو مدتوں یاد رکھے گی ، سیدہ مغل

pppp

گلگت(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی سینر نائب صدرگلگت سیدہ مغل نے مادر جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو کی وی برسی کے موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ پوری دنیا جمہوریت کی بقا کیلیے محترمہ نصرت بھٹو کے خدمات اور جدوجہد کو مدتوں یاد رکھے گی ۔آمریت کے سیاہ دور میں پارٹی کمان سھنبالنے کے ساتھ کارکنوں کو اکھٹا رکھا۔ضیا ئکے مظالم کا ڈٹ کر عدالتوں کے باہر بھی دلیرانہ مقابلہ کیا۔سیدہ مغل نے مذید کہا کہ شوہر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور دو بیٹوں کے جنازے اٹھانے کے بعد مادر ملت کے حوصلے اور ہمت نے بلکل ساتھ چھوڑا تھا کہ لخت جگر بینظیر بھٹو کو بھی بھرے جلسے میں گولیوں سے چھلنی کیاگیا ۔یہ غم ناقابل برداشت تھا اور وہ پہاڑ جیسا حوصلہ رکھنے والی عورت بلکل دنیا اور معاشرے سے اپنا ناطہ توڑا اور تادم مرگ اپنی بیٹی کے غم میں غرق ہوگئی اور اسی حالت میں ہم سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دور چلی گئی-اپنے بیان میں سیدہ مغل نے مذید کہا کہ ہمارے لئے نصرت بھٹو جدوجہد کی مثال ہے بطور خاتون پارٹی کمان سھنبال کر ہمیں ہمت اور حوصلہ دیا۔ ضیا الحق آمر کے مظالم کیخلاف باہر نکل کر ہمارے لیے مشعل راہ بنی۔ہم جمہوریت کے بقا اور ترویج کیلیے محترمہ نصرت بھٹو کے لازوال جدوجہد کو خراج عقیدت اور سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں