پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے وفد کا دیامر ڈیم کا دورہ

چلاس (پ ر)پلاننگ کمیشن آف پاکستان کی پانچ رکنی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیف الرحمان عثمانی کی سربراہی میں دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ وفد نے مین ڈیم کے مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وفد نے پراجیکٹ ایریا میں ری سیٹلمنٹ اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے جاری اعتماد سازی کے منصوبوں پر بھی پیشرفت کا معائنہ کیا۔ وفد کو کنسلٹنٹس آفس میں مختلف سائٹس، ری سیٹلمنٹ اور اعتماد سازی کے مختلف منصوبوں پر پیشرفت اور اہداف کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں چیف انجینئرز، ڈائریکٹر جنرل سوشل سیف گارڈز، کنسلٹنٹس اور پر اجیکٹ کے دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں