گلگت (پ ر) سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان، دلدار احمد ملک نے 27 اکتوبر یوم سیاہ اور یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس کا مقصد دونوں اہم قومی ایام کی تیاریوں اور میڈیا کوریج کے مربوط انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔انفارمیشن آفیسر آصف رضا نے سیکرٹری اطلاعات کو دونوں پروگراموں کی تیاریوں، منصوبہ بندی،انتظامات اور میڈیا کوریج کے حوالے سے اب تک کی کارکردگی اور پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے موجودہ اقدامات، تشہیری مہم، اور میڈیا پلان کی تفصیلات کے حوالے سے بھی بریف کیا۔ سیکرٹری اطلاعات نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام افسران اور ڈویژنل دفاتر بلتستان و دیامر کے عہدیداروں کو ہدایات جاری کیں کہ دونوں تقریبات کی سرگرمیوں کی موثر اور وسیع پیمانے پر میڈیا کوریج یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام تر انتظامات اور کوآرڈینیشن بہترین معیار کے مطابق ہوں تاکہ عوام تک ان اہم پیغامات کی بروقت اور موثر ترسیل ممکن ہو سکے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر احمد، بیورو چیف پی ٹی وی شاہین صفدر و دیگر افسران بھی شریک تھے۔
جشن آزادی گلگت بلتستان کی تیاریاں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







