گلگت (سٹاف رپورٹر) محکمہ معدنیات میں مائنز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر محکمہ معدنیات احمد خان نے کی دیگر اجلاس میں محکمہ فنانس، محکمہ جنگلات،محکمہ ای پی اے بورڈ آف ریونیو اور محکمہ قانون کے نمائندون نے شرکت کی۔ اجلاس میں آن لائن پورٹل کیسز زیر بحث آئے۔ اجلاس میں تینوں ڈویژن سے ٹوٹل 65 کیسز پیش کئے گئے. تمام کیسز کو منظور کرکے ایکسپلوریشین لائیسنس کے اجراکے لیے سفارش کی گئی.مزید اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس کاروبار سے منسلک لوگوں کو بھرپور سہولیات دی جائیں گی. اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ غیر قانونی مائننگ کو روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔ آخر میں ڈائریکٹر معدنیات احمد خان نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر احمد خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے تینوں ڈیویژنوں کے مجموعی طور پر 65 کیسزز پیش کیئے گئے تمام کیسوں میں جانچ پڑتال کی گئی اور قانونی تقاضے پورے کرنے پر تمام کیسزز کو منظور کیا گیا انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے کسی کو بھی غیر قانونی طور پر کام کرنے کی اجازت نہیں غیر قانونی لیزز کو نہ صرف منسوخ کیا جائے گا بلکہ قانونی کارروائی عمل میں لایا جائے گا۔
مائنز کمیٹی، 65ایکسپلوریشن لائسنس کے اجرا کی منظوری دے دی گئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







